بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

بدھ 24 اپریل 2019 23:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن راوی زون اسکواڈ نے بیگم کوٹ ، جیا موسیٰ سے تجاوزات کا سامان 02ٹرکوں میں لاد کر سٹور جمع کروادیا۔

سمن آباد زون اسکواڈ نے ملت روڈ، وحدت روڈسے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔علامہ اقبال زون اسکواڈ نے جوہر ٹائون سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ 07دوکانیں سیل کر دیں ۔ داتا گنج بخش زون اسکواڈ نے میو ہسپتال سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔

(جاری ہے)

نشتر زون اسکواڈ نے فیروزپورروڈ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا ۔

عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے جوڑے پل ، برکی روڈسے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔گلبرگ زون اسکواڈ نے لیاقت آبادبازار سے تجاوزات کا سامان 03ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا اس طرح انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے مجموعی طورپر تجاوزات کا سامان 10ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروایا جبکہ 07دوکانیں سیل کر دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں