ریس کورس کے علاقہ سے 22 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

جمعرات 25 اپریل 2019 00:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) لاہور کے علاقہ ریس کورس سے 22 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مال روڈ انڈرپاس کے قریب نامعلوم نوجوان کی لاش دیکھنے پر عینی شاہدین نے پولیس کو اطلاع کر دی ۔ اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی ۔شناخت نہ ہونے پر لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی موت اتفاقیہ حادثہ ہے یا قتل ۔ پوسٹمارٹم رپورٹ میں واضح ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں