شیراکوٹ‘تیز رفتار کار کی زد میں آکر 40 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق

جمعرات 25 اپریل 2019 00:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) شیراکوٹ کے علاقے میں تیز رفتار کار کی زد میں آکر 40 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ کے علاقے نیازی اڈا کے قریب 40 سالہ نامعلوم مسافر سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار کار کی زد میں آکر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ نامعلوم کار سوار کار سمیت موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں