متروکہ وقف املاک بورڈ کے نئے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد نے ذمے داریاں سنبھال لیں

جمعرات 25 اپریل 2019 14:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے نئے تعینات ہونے والے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں ۔

(جاری ہے)

انکی بطور چیئرمین تقرری کا نوٹیفیکیشن دو روز قبل 24 اپریل کوہواتھا۔ڈاکٹر عامر احمد گریڈ22 میں سپیشل سیکرٹری داخلہ حکومت پاکستان کے عہدے سے مارچ میں ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ڈاکٹر عامر احمد کا تعلق سول سروس کی16 ویں کامن سے ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں