آئی جی پنجاب نے چک جھمرہ میں پولیس حراست میں شہری کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

جمعرات 25 اپریل 2019 14:52

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن(ر)عارف نواز خان نے چک جھمرہ میں پولیس حراست میں شہری کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی انٹرنل اکاونٹیبلٹی برانچ کو واقعہ کی فوری انکوائری کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی انٹرنل اکاونٹیبلٹی برانچ نے ایس ایس پی انٹرنل اکاونٹیبلٹی فیصل آباد کو فوری طور پر موقع پر جا کر تحقیقات کر حکم دیتے ہوئے کہاکہ 48گھنٹوں کے اندر واقعہ کی انکوائری کے بعد مکمل رپورٹ پیش کی جائے ۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ انکوائری میں اگر کوئی بھی افسر یا اہلکار قصور وار پایا جائے تواس کے خلاف بلا تاخیر قانونی اورمحکمانہ کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں