جی سی یونیورسٹی لاہور میں 12سال بعد پنجابی کھیل پیش

جمعرات 25 اپریل 2019 15:05

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے ڈرامیٹکس کلب نے گزشتہ روز12سال بعدپنجابی ڈرامہ - پیش کیا ، جسے اولڈ راوئینز ،اساتذہ،طلباء اور نامور ٹی وی آرٹسٹوں نے دیکھا اور بے حد سراہا۔پنجابی ڈرامہ ’’آخری شو‘‘ کو نامور فلسفی اورمصنف پروفیسر مرز ا اطہر بیگ نے لکھا ، یہ کھیل پرانے دور کے سیمینا کلچر کی عکا سی کرتا ہے جس کے ساتھ کئی لو گو ں کا روز گار منسلک تھا۔

(جاری ہے)

ڈرامہ کے افتتاحی روزوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے تمام کرداروں، سٹیج ڈیزائننگ اور طلباء کی شاندار اداکاری کو بھر پور سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ پنجابی زبان کے فروغ کیلئے 12 سال بعد پنجابی کھیل پیش کیا گیا ۔ پنجابی کھیل کی ہدایتکاری جی سی یو شعبہ انگریزی کے استاد عرفان رندھاوانے کی جبکہ آرٹ ڈائریکٹر آمنہ انوار خان تھی ۔کھیل کی کاسٹ میںنجم الثاقب ،سیماب شفیق ،علی عثمان ،رانا علی نواز،آفاق عمران ،راحت العین،شیر علی ،حمزہ شریف ،دادوخان ،شیخ مبشر،امیس علی،زوحہ شہزاد ،سلمان طاہر ،عاطف کمال،منتطر مہندی،ناہل کا ظمی،سہیل میو ،باسط شریف،کاظم چیمہ،سہیل زمان ،روحیل احمد،عبداللہ اور لائق شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں