چین کی طرف سے 313 پاکستانی مصنوعات کی ڈیوٹی فری رسائی سے برآمدات میں اضافہ ہوگا، راجہ عدیل

جمعرات 25 اپریل 2019 17:08

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) تاجر رہنما و انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے مشیر برائے تجارت کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے کہ چین نے 313 پاکستانی مصنوعات کو اپنی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری رسائی دیدی ہے، جس سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور چین سے آزادانہ تجارتی معاہدہ میں مقامی صنعت کو ترجیحی دینے سے مقامی صنعتوں کو تحفظ حاصل ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ برآمد کنندگان کے آزادانہ تجارتی معاہدہ سے استفادہ سے ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔انہوںنے مشیر تجارت کے اس بیان کو درست سمت قدم قرار دیا کہ چین کی 1700مصنوعات کو حساس لسٹ میں رکھا گیا ہے اور اس سے ملکی صنعتوں کو نقصان ہوا تو سیف گارڈ لگا کر اسے روک دیا جائیگا ۔انہوںنے کہا کہ چین سے آزادانہ تجارتی معاہدہ صرف ٹیکسٹائل مصنوعات تک محدود نہیں بلکہ کیمیکل ،انجینئرنگ، فٹ ویئر ، پلاسٹک اور فوڈ آئٹمز بھی ڈیوٹی فری ہونگی جس سے مقامی برآمدات کنندگان فائدہ اٹھا کر ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں