عدم برداشت کا کلچر ختم کرنے کیلئے انفرادی کاوشیں کرنا ہونگی، فہیم الرحمن سہگل

جمعرات 25 اپریل 2019 17:08

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) لاہور چیمبر آف کامرس میں میڈیا اینڈ ٹالرینس کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام کیا گیاجس میں لاہور چیمبر کے نائب صدر فہیم الرحمن سہگل، سینئر صحافیوں، تجزیہ کاروں اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔نائب صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا، سوسائٹی اور اداروں میں عدم برداشت کے کلچر کو ختم کرنے کیلئے انفرادی طور پر کاوشیں شروع کرنا ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دیکر میڈیا کے ذریعے عالمی سطح پر ملک کی بہترین ساکھ اجاگر کی جاسکتی ہے۔ اینکر پرسن افتخار احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا، ریگولر میڈیا، اور سوسائٹی کو عدم برداشت کے کلچر کو ختم کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسروں کی رائے کے احترام اور بحث ومباحثہ کے کلچر کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

سینئٰٰر اینکر پرسن حبیب اکرم نے کہا کہ عدم برداشت کا رویہ ملک کیلئے زہر قاتل سے کم نہیں۔ سینئر اینکر پرسن اسامہ غازی نے کہا کہ خبر کے اندر عدم برداشت کا عنصر ہیجانی کیفیت کو جنم دیتا ہے، سوشل میڈیا کو بھی اس سلسلے میں ریگولیٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ڈی جی محکمہ تعلقات عامہ پنجاب ڈاکٹر اسلم ڈوگر نے کہا کہ عدم برداشت والے معاشرے ترقی کی منازل طے نہیں کرپاتے۔مقررین نے میڈیا، سوسائٹی اور ملک سے عدم برداشت کے کلچر کو ختم کرنے کیلئے تجاویز بھی پیش کیں۔سیمینار کے اختتام پر شرکا میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں