زکوٰة کی رمضان المبارک سے قبل مستحقین میں تقسیم کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں‘ شوکت لالیکا

زکوٰة کی مستحقین تک احسن انداز میںتقسیم ہمارا مذہبی فریضہ ہے‘صوبائی وزیر زکوة وعشر کا ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرز سے خطاب

جمعرات 25 اپریل 2019 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) وزیرزکوٰة و عشر پنجاب شوکت علی لالیکا نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر زکوٰة کی رمضان المبارک سے قبل مستحقین میںتقسیم کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ وہ سول سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں بذریعہ ویڈیو لنگ صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

سیکرٹری زکوٰة عالمگیر خان، چیئرمین پنجاب زکوٰة کونسل بلال اعجاز چوہدری، ایڈمنسٹریٹر زکوٰة اسلم رامے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شوکت علی لالیکا نے کہاکہ ڈپٹی کمشنرز کو ضلعی سطح پر زکوٰة کی تقسیم کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر مقرر کیاگیا ہے اور وہ رمضان المبارک سے قبل زکوٰة کی مستحقین تک تقسیم کے عمل کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ زکوٰة کی مستحقین تک تقسیم ہمارا مذہبی فریضہ ہے اور اس فریضہ کی احسن طریقہ سے ادائیگی کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وزیرزکوٰة نے پنجاب اسمبلی کمیٹی روم میں زکوٰة کی تقسیم کے حوالے سے لاہور اور بہاولپور ڈویژن کے ارکان اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کی۔پارلیمانی سیکرٹری زکوٰة و عشر محمد شفیق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شوکت علی لالیکا نے ارکان اسمبلی سے کہاکہ وہ اپنے حلقوں میں زکوٰة فنڈ کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کریں تاکہ زکوٰة کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنایاجاسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں