وزیرہائوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید سے چینی فرم کے وفد کی ملاقات

جمعرات 25 اپریل 2019 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) وزیرہائوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود الرشید سے چینی فرم چینگ ڈو انجینئرنگ کارپوریشن کے پانچ رکنی وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم میں کم لاگت گھروں کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ اور اس حوالے سے متعدد تجاویز پیش کیں۔وفد کی قیادت منیجنگ ڈائریکٹر سائوتھ ایشیا ریجن لی زی یانگ کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیرہائوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمودالرشیدنے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نیاپاکستان ہائوسنگ سکیم کے منصوبوں میں جدت متعارف کرائی جائے گی اور اس ضمن میں دیگر ممالک بشمول چین کے تعمیراتی تجربات سے بھی استفادہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ چین کی فرم کا نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ کیلئے خدمات پیش کرنا خوش آئند ہے۔ ملاقات میں ڈی جی پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی لیاقت چٹھہ اور جنرل سیکرٹری ٹاسک فورس محمد عاطف بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں