عمران خان کی آئے روز زبان پھسل جانا اُن کے اپنے حق میں اچھا ہے نہ ہی ملک و قوم کے‘عزیز الرحمن چن

جمعرات 25 اپریل 2019 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ عمران خان کو ایک ملازم اپنے ساتھ رکھنا چاہیے جو انہیں بتاتا رہے کہ آپ وزیر اعظم ہیں اس لئے بولنے سے پہلے سوچیں، عمران خان کا آئے روز زبان پھسل جانا اُن کے اپنے حق میں اچھا ہے نہ ہی ملک و قوم کے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم کی طرف سے چیئرمین بلاول بھٹو نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا عمران خان نے اپنے الفاظ واپس نہ لئے تو ایوان اور ایون کے باہر سے گو عمران گو کی آوازیں ہی بلند ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے آئے دن نان ایشوز چھیڑ دیتی ہے تاکہ عوام کی توجہ اصل ایشوز سے ہٹائی جا سکے۔ لیکن پیپلز پارٹی عوام کے مسائل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور حکومت کو اصل مسائل سے ہٹنے نہیں دے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں