ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ اور ٹیچرز ٹریننگ میں پنجاب یونیورسٹی سے معاونت لیں گے ‘چیئرمین ٹیوٹا حافظ فرحت عباس

جمعرات 25 اپریل 2019 17:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) چیئرمین ٹیوٹا حافظ فرحت عباس نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز سے ملاقات کی۔ملاقات میں چیئرمین ٹیوٹا حافظ فرحت عباس نے کہا کہ ٹیوٹا پنجاب ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ ،ٹیچرز ٹریننگ ،سکلڈ لیبر کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر شعبوں میں پنجاب یونیورسٹی کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کا خواہش مند ہے ۔

جس پر دونوں اداروں کے سربراہ نے اتفاق کیا کہ نوجوانوں کو بہترین سکل فراہم کر کے پاکستان کو بے روزگاری سے باہر نکالا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں مزید کہا کہ معاملات فائنلائز کرنے کیلئے ورکنگ کمیٹی قائم کر دی جائے گی ۔جس کے بعد ایک سے دو ہفتوں میں ایم او یو سائن کیا جائے گا ۔حافظ فرحت عباس نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نیاز انتہائی تجربہ کار زیرک انسان ہیں ان شعبوں میں ان کے تعاون سے ٹیوٹا کے طلباء کے معیار میں بہتر ی آئیگی ۔

انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا پنجاب کے طلبہ پنجاب یونیورسٹی کی لیبز بھی استعمال کر سکیں گے ۔حافظ فرحت عباس نے مزید کہا کہ اپنے طلبہ کا معیار بلند کرنے کے لئے وہ ہر ممکن کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری سکلڈ لیبر کا معیار جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق ہونا چاہئے اور یہ میری ترجیحات میں شامل ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں