پنجاب بھرمیں955ٹریفک حادثات میں 05افراد جاں بحق1040زخمی ہوئے

جمعرات 25 اپریل 2019 19:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں955روڈ ٹریفک حادثات میں 05افراد جاں بحق جبکہ 1040افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔456معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (64فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 410ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور15مسافر451اور184پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ259ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت268متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد97حادثات میں107متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان68حادثات میں70متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل1045متاثرین میں801مرد اور244خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں210فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور550افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ285زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں733موٹر سائیکلز،108آٹو رکشے،78موٹر کاریں،53وین19مسافربسیں،27ٹرک اور119دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں