پولیس اہلکاروں اور سکیورٹی گارڈز کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں فائر پریکٹس

جمعرات 25 اپریل 2019 19:51

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کی زیرنگرانی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں فائر پریکٹس کروائی گئی۔سٹی ڈویژن آپریشنز ونگ کی فائر پریکٹس مکمل ہونے کے بعد صدر ڈویژن کے 200 اہلکاروں کو فائر پریکٹس کروائی گئی۔آپریشنز ونگ کی فائر پریکٹس کا فیز 2 جاری ہے جس میں تمام ڈویژنز اور مجاہد سکواڈ کے اہلکاروں کو فائر پریکٹس کروائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اہلکاروں کو بریٹا پسٹل اور ایس ایم جی گن کے 10،10 راونڈ فائرکروائے گئے جس میں انہیں فائرنگ کے ساتھ ساتھ ویپن ہینڈلنگ اور سٹاپیج کے متعلق بھی ٹریننگ دی گئی۔فائر پریکٹس کا مقصد پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔امریکن قونصلیٹ کی سیکیورٹی پر تعینات ایس ایم ایس کمپنی کے 40 سیکیورٹی گارڈز کو بھی فائر پریکٹس کروائی گئی جس میں انہیں 12 بور شارٹ گن کے 20،20 راونڈ فائر کروائے گئے۔امریکن قونصلیٹ کی سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کے لیے قونصلیٹ پر تعینات ایس ایم ایس کمپنی کے تمام اہلکاروں کو فائر پریکٹس کروائی جائے گی۔اب تک 200 گارڈز کو فائر پریکٹس کروائی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں