امیر سلطان چشتی جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے مرکزی چیف آرگنائزرمقرر

جمعرات 25 اپریل 2019 19:55

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے امیر سلطان چشتی کو جے یو پی کا مرکزی چیف آرگنائزرمقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کی نامزدگی احمد عمران نقشبندی کی جگہ عمل میں لائی گئی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ امیر سلطان چشتی اس سے پہلے چیف کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ انہیں تنظیم سازی اور توسیع تنظیم کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں