ایوان کارکنان میں عطائے گولڈ میڈل کی سالانہ تقریب کل منعقد ہو گی

جمعرات 25 اپریل 2019 20:46

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں کل بروز جمعتہ المبارک عطائے گولڈ میڈل کی 27ویں سالانہ تقریب منعقد ہو گی جس میں 44 افراد کو تحریک پاکستان میں گرانقدر خدمات انجام دینے پر تحریک پاکستان گولڈ میڈل دئے جائیں گے،گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی شخصیات میں میاں اخترعلی (پشاور)، پیر سید محمود شاہ محدث ہزاروی ( ایبٹ آباد )،ز ہرہ جبیں( نوشہرہ)، ملک محمد جان شاہ دوزئی (بلوچستان)، سید حاذق علی(حیدرآباد)، سید بشیر الدین سالار (کراچی)، یوسف غلام علی مانڈوی والا( کراچی)، علامہ مولانا حکیم محمد رمضان قریشی ہاشمی( لاہور)، چوہدری محمد انور بھلی( سیالکوٹ)،میاں محمد بخش قادری چشتی ( جھنگ) ، شیخ جمیل احمد رشید ( ملتان)، سردار فیض محمد خان( ڈیرہ غازی خان)،شیخ صلاح الدین ( سیالکوٹ )، میاں محمد ابراہیم(گوجرانوالہ)، سید عظمت علی شاہ (ملتان)، سید محمود شاہ( گجرات)، الحاج غلام نبی بختاوری (چکوال) ، بابو اصغر علی قریشی( روہتک) ، شرف الدین (کانگڑہ) ، محمدرفیق کمبوہ ( کپور تھلہ)، حافظ نذر احمد( یو پی )، پروفیسر زکریا ساجد (انبالہ )، وہاب الدین (امرتسر)، غازی ارشار علی خان (دہلی) ،مولانا محمد رفیق خاں پسروری ( کرنال)، ڈاکٹر امیر حسن صدیقی (یو پی)، میاں عبدالکریم ( امرتسر)، رشیدہ بی بی (کپور تھلہ )، آغا عبدالحمید نیازی (ہوشیار پور)، شیخ رفیع الدین صدیقی(چٹا گانگ) ، شاہ عبدالحمید(راج شاہی ڈویژن)، سراج حسین(پیلی بھیت ڈسٹرکٹ)، حاجی اختر حسین(مراد آباد)، مولوی نہال الدین( بدایوں )، خان بہادر فضل الرحمن خاں(شاہ جہان پور )، خان بہادر سلطان عالم(فرخ آباد)، محمد یوسف (کٹک صدر) ، سید فضل حق( شمالی کٹک ۔

(جاری ہے)

انگل)، خان صاحب سید دادا میاں محمد ابراہیم(ستارہ ۔ بمبئی)، عبدالستار محمد حسین ( شولا پور )، عبدالمجید گھی والا (بلگام )، جے ۔ایچ شمس الدین( کنارہ )، محمد انورعلی(چنگلی پٹ۔شمالی ارکاٹ)اور ایم اے محمد ابراہیم( تابخور)شامل ہیں،تحریک پاکستان کے ان کارکنوں کو گولڈ میڈل دینے کا فیصلہ تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت و چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ چیف جسٹس (ر) میاں محبوب احمد نے کی اور متفقہ طور پر ان ناموں کی منظوری دی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں