طلبہ و اساتذہ کا ایوانِ کارکنان و ایوانِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 25 اپریل 2019 20:46

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) گورنمنٹ رفیق نسواں گرلز ہائی سکول مصطفی آبادکی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور برائڈ سکول سسٹم رائے ونڈ روڈ کی طالبات اور اساتذہ نے ایوانِ قائداعظمؒ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں، دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹائون‘قصر بہبود برائے خواتین ایم بلاک ماڈل ٹائون‘لارل بنک سکول سسٹم سیکنڈری سیکشن جی ٹی روڈ باغبانپورہ اورلارل بنک سکول مڈل سیکشن جی ٹی روڈ کا دورہ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں