ڈی سی کی زیر صدارت واٹر کمیشن کا اجلاس‘ 147 سروس سٹیشنز پر فوری طور پر ری سائیکلنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ

جمعرات 25 اپریل 2019 20:46

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت واٹر کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں تمام سینما گھروں میں فلم سے پہلے واسا کا پانی کے بچائو کے لیے بنایا جانیوالا پبلک سروس میسج چلانے، جمعہ کے خطبات میں پانی کی اہمیت اجاگر کرنے، سکولوں میں پانی کی بچت کے لیے آگاہی مہم چلانے،مساجد میں وضو کا پانی زیر زمین جمع کرکے پودوں کے لیے استعمال کرنے، 147سروس سٹیشنز پر فوری طور پر ری سائیکلنگ پلانٹ لگانے، انڈسٹریز میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا،اس سلسلہ میں واٹر کمشن کے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز،واسا،ایجوکیشن،امن کمیٹی سمیت مختلف محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر میں اگر پانی کی صورتحال یہی رہی تو زیر زمین پانی نیچے چلا جائے گا لہذا پانی کی بچت کے لیے حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام سینما گھروں میں فلم سے پہلے واسا کی جانب سے پانی کے بچائو کے لیے بنایا جانیوالا پبلک سروس میسج چلایا جائے اورسکولوں میں بھی پانی کے بچائو کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے اوراسمبلیوں میں خصوصی لیکچرز کا انعقاد کیا جائے۔ مساجد میں وضو کا پانی زیر زمین جمع کرکے پودوں کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شہر میں موجود مساجد میںوضو کے پانی کو پودوںکے استعمال میںلایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں