لاہور ہائیکورٹ ، گورنر ہائوس کی توڑی گئی دیوار کی بحالی کی درخواست پر سماعت بغیر کسی کاروائی کے غیر معینہ مدت تک ملتوی

جمعرات 25 اپریل 2019 21:43

ًلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے گورنر ہائوس کی توڑی گئی دیوار کی بحالی کی درخواست پر سماعتبغیر کسی کاروائی کے غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے دیوار کی بحالی کے لئے کئے گئیاقدامات کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے دیواروں کو گرانے کے اپنے حکم امتناعی میں توسیع کر رکھی ہے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے طلب کر رکھا ہے۔جسٹس مامون رشید شیخ نے مقامی وکیل کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں گورنر ہائوس پنجاب کی دیواریں مسمار کرنے کے اقدامات کو چیلنج کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں