لاہور ہائیکورٹ نے پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل داخلوں کے لیے انڈکشن پالیسی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی

جمعرات 25 اپریل 2019 21:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل داخلوں کے لیے انڈکشن پالیسی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے سیکرٹری صحت ،سیکرٹری ہیلتھ کئیر کمیشن اور وزارت صحت سمیت دیگر سے جواب طلب کرتے ہوئے 22مئی کو فریقین سے وضاحت طلب کرلی ۔جسٹس امیر بھٹی نے پروفیسر اطہر جاوید کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ سنٹرل انڈکشن پالیسی آئین سے متصادم ہے ۔پوسٹ گریجوایٹ داخلوں کے لیے بنائی گئی کمیٹی غیر قانونی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت میڈیکل داخلوں کے لیے سنٹرل انڈکشن پالیسی کالعدم قرار دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں