پا کستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام و نامراد ہونگے،محمد حسنین مصطفائی

جمعرات 25 اپریل 2019 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) انجمن طلباء اسلام کے مرکزی سیکریڑی اطلاعات محمد حسنین مصطفائی نے کہا ہے کہ پا کستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام و نامراد ہونگے۔سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کیلئے نوجوان نسل کی تربیت ضروری ہوچکی ہے۔ پاکستان جیسے عطیہء خداوندی کی قدر کی جائے۔ دو قومی نظریہ استحکام پاکستان کی بنیاد ہے۔

پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے آج پھر تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے۔ عشق پاکستان کی سوچ کو اپنایا اور پھیلایا جائے۔ قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے نفاذ نظام مصطفی ضروری ہے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دہشت گردی ، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو ختم کرنا ہوگا۔ پاکستانیت کا شعور عام کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ طلباء محاذ کے سابق مرکزی ترجمان عامر اسماعیل کی قیاد ت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

وفد میں نعمان ملک ،حمزہ نعیم بٹ ،عثمان بلوچ اور دیگر شامل تھے ۔حسنین مصطفائی نے کہا قیام پاکستان کے وقت ایک قوم کو ایک ملک اور آج ایک ملک کو ایک قوم کی ضرورت ہے۔ استحکام وطن کیلئے علاقائی ، صوبائی اور لسانی تعصبات کا خاتمہ ضروری ہے۔ اہلسنّت قیام پاکستان کی طرح تعمیر پاکستان کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے قومی اتحاد و یکجہتی ناگزیز ہے۔ پاکستان سے محبت کا چراغ ہر پاکستانی کے دل میں روشن کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں