لاہور ،عدالت نیتین بچے باپ سے لیکر ماں کے حوالے کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی

جمعرات 25 اپریل 2019 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) سیشن کورٹ نے تین بچے باپ سے لیکر ماں کے حوالے کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے ارم بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شوہر نے تشدد کرکے گھر سے نکال دیا ہے۔

(جاری ہے)

شوہر نے زبردستی تین بچوں کو اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت تین بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔دوسری جانب شوہر شکیل نے عدالت کو بتایا کہ بیوی معمولی جھگڑے کے بعد گھر چھوڑ کر خود گی۔عدالت نے وکلاء کی بحث کے بعد تینوں بچوں کو ماں کے حوالے کردیا۔عدالت میں تینوں بچوں کو باپ سمیت سندر پولیس نے پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں