سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی زیر صدارت اجلاس آرمی آکشن گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نئے طریقہ کار پر اتفاق

جمعرات 25 اپریل 2019 23:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آرمی آکشن گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نئے طریقہ کار پر اتفاق ہو گیا ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں محکمہ ایکسائز آرمی آکشن گاڑیوں کی رجسٹریشن شروع کر دے گا۔گزشتہ روز سیکرٹری ایکسائز نبیل احمد اعوان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جی ایچ کیو سے بریگیڈیئر رینک کے افسر کی سربراہی میں آئی ٹیم نے شرکت کی۔

آرمی حکام نے سیکرٹری ایکسائز کو آرمی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے تیار کردہ خصوصی آکشن واوچر بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیا واوچر خصوصی کاغذ کا حامل ہے اور اس میں فول پروف سیکیورٹی فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔ آرمی حکام اب استعمال شدہ یا ناکارہ گاڑیوں کی آکشن کے بعد یہ واوچر جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز کے افسر واوچر وصول ہونے پر اس کی بذریعہ ڈاک آرمی حکام سے تصدیق کروائیں گیاور تحریری تصدیق کے بعد گاڑی کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

زرائع کے مطابق سیکرٹری ایکسائز نے ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کو ہدایت کی ہیکہ وہ عسکری حکام کے ساتھ میٹنگ کر کے آرمی آکشن گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نظام کو مزید فول پروف اور شفاف اور آسان بنائیں۔کچھ عرصہ بعد سیکرٹری ایکسائز مشترکہ اجلاس طلب کر کے نئے طریقہ کار کی حتمی منظوری دیں گے جس کے بعد آرمی آکشن گاڑیوں کی رجسٹریشن پر عائد پابندی ختم کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں