تحریک انصاف کے 23ویںیوم تاسیس کے حوالے سے چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹائون میںتقریب کا انعقاد

زرداری اور نوازشریف خاندانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ، پی ٹی آئی ملک سے ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرے گی ‘اعجاز چوہدری

جمعرات 25 اپریل 2019 23:44

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدر ی نے کہاکہ تحریک انصاف کے کاروانِ وفا کے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،تحریک انصاف کی 23 سالہ تاریخ جدوجہد بے مثال قربانیوں سے عبارت ہے، بانی چیئرمین کی قیادت میں تحریک انصاف نے پاکستانی سیاست کا رخ موڑا،تحریک انصاف نے سیاست کو افراد اور خاندانوں کے حصار سے نکال کر متوسط طبقے کے حوالے کیا، تحریک انصاف نے نوجوان طبقے کو قومی قیادت کیلئے تیار کیا،اپنے قیام کے تئیسویں برس تحریک انصاف توانا ہے اور ریاستِ مدینہ کے قیام کی جانب پیش قدمی کررہی ہے، ہر قسم کے جبر و استحصال کا خاتمہ کرکے قوم کو خوشحالی کی نوید دیں گے، راہِ وفا میں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنے اور مال و جان کے نذرانے پیش کرنے والوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں، رب ذوالجلال سے دائمی نصرت کے طلبگار ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اور یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، تحریک انصاف کی حکومت کو پیپلزپارٹی اور ن لیک کی سابقہ حکومتوں نے مسائل سے دوچار پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ملا ہے ، زرداری اور نوازشریف خاندانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت ملک سے ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریںگی اور عوامی مسائل بھی حل کرے گی، آج پی ٹی آئی کے کارکنان تجدید عہد کرتے ہیں کہ کارکنان عمران خان کی قیادت میں متحدہیں اور اپنی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، مخلص اورمحنتی کارکنوں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے خاتمے اور فرسودہ کے خاتمے کے لئے جدوجہد میں ساتھ دیا ہے ، تقریب میںرانا عبدالسمیع ، ایم پی ایز آپا صادقہ صاحب داد ، سمابیہ طاہر ، سمیرا احمد، شاوانہ بشیر عثمان ظفر، ،مہر واجد عظیم ،ڈاکٹر فاروق طاہر چشتی، جمشید اقبال چیمہ، عارف چشتی ، میاں اکرم عثمان، علی امتیاز وڑائچ، خواجہ جمشید امام، احمد علی بٹ، اشتیاق ملک ، نوید انصاری ،لقمان قاضی، رانااختر حسین ،شفیق ، سیدصلاح الدین، علی رضا نقوی ،خاقان میر ، میجر بشیر، طارق جاوید بٹ، ارشد میوء، سلمان ظفر، عرفان احمد ، حضرات خان ، مہر نعیم اللہ تاج، فرحت فاروق ، فرح آغا، سمیرا عابد، لبنی ملک، روبینہ عزیز، جمیلہ یونس، شبانہ ، نادرہ عمر، روبینہ انصاری، حاجی ارشاد، ندیم چوہدری، رضوان، شہزاد منشی، محبوب ، عمران قریشی، مراد اکرم ،عمران یعقوب ، زبیراحمد، وقار خان ، فہیم چوہدری، منفر گوندل، عاصم ،بلال، ساجد ، سلیم ، راجہ عابد یونس ، قیصر جاوید بٹ، سمیت بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں