عالمی ادارہ صحت کے علیٰ سطح کے وفد کا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کا دورہ

جمعرات 25 اپریل 2019 23:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) ڈین انسٹیٹیوٹ اف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب IPH کو اپ گریڈ کرکے اسٹیٹ آف دی آرٹ انسٹیٹیوشن بنانے کی منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ یہ ادارہ پنجاب کے عوام کی صحت عامہ سے متعلق ضروریات کو پورہ کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی ایچ نے ڈینگی کی بیماری کی روک تھام اور عوامی شعور اجاگر کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات آئی پی ایچ کے دورہ پر آئے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے آعلیٰ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈبلیو ایچ او کا وفد جنیوا ہیڈ کوارٹر اور ای ایم آر او ریجن، قاہرہ مصر سے آئے ہوئے ماہرین پر مشتمل تھا جس میں علمی ادارہ صحت پنجاب کے نمائندے بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے آئی پی ایچ میں کام کرنے والی لیبارٹری کا بھی دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے آئی پی ایچ کی فکلتی کی کیپیسٹی بلڈنگ کے لئے ڈبلیو ایچ او سے ٹیکنیکل تعاون کی درخواست کی۔ اس موقع پر انسٹیٹیوٹ کی فیکلٹی ممبران اور دیگر پبلک ہیلتھ ایکسپرٹس بھی موجود تھے۔ ڈبلیو ایچ او کے وفد نے ڈینگی اور دیگر بیماریوں کی روک تھام میںآئی پی ایچ کے رول کی تعریف کی اور آئی پی ایچ میں انٹرنیشنل لیول کی تربیت اور تحقیق کے پروگرام شروع کرنے میں ٹیکنیکل تعاون فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں