قلعہ گجر سنگھ کے ہوٹل سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی 55 سالہ خاتون ارم ہسپتال میں دم توڑ گئی

جمعہ 26 اپریل 2019 00:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) قلعہ گجر سنگھ کے ہوٹل سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی 55 سالہ خاتون ارم ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں ہوٹل رہائش پزیر کراچی کی 55سالہ ارم کو بیہوشی کی حالت میں گز شتہ روزمیو ہسپتال لایا گیا جہاں وہ رات گئے دوران علاج دم توڑ گئی پولیس نے ہوٹل ملازمین سے پوچھ گچھ جاری ہے پولیس کے مطابق گلستان ہوٹل میں کراچی کی رہائشی ارم نے کمرہ لیا ہوا تھا اور کمرے سے وہ بے ہوشی کی حالت میں ملی تھی جبکہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں