پنجاب کے ماڈل پر سندھ میں ملاوٹ مافیا کو دبوچنے کی تیاریاں شروع

ہ*سندھ فوڈ اتھارٹی کے 5 رکنی وفد کی ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے ملاقات، قانون سازی پر مشاورت پنجاب فوڈ اتھارٹی کے پیشہ وارنہ اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ،نیوٹریشن کلینک اور اویرنیس پروگرامز کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت ۵پنجاب میں خوراک کے معیار کو بہترین بنانے کے لیے فوڈ اتھارٹی ایک مثالی ادارہ ہے : ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی ًمعزز سپریم کورٹ اور وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق تمام صوبوں کی راہنمائی کر رہے ہیں: ڈی جی فوڈ اتھارٹی لله*پنجاب فوڈ اتھارٹی تمام صوبوں میں فوڈ اتھارٹیز کے قیام میں مکمل تعاون کر رہی ہے : کیپٹن (ر)محمد عثمان

جمعرات 25 اپریل 2019 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) پنجاب کے ماڈل پر سندھ میںبھی ملاوٹ مافیا کو دبوچنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔سندھ فوڈ اتھارٹی کے 5 رکنی وفد نے ہیڈکوارٹرمیں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان سے ملاقات کی۔وفد کوپنجاب فوڈ اتھارٹی کے پیشہ وارنہ اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ماڈل پر سندھ میں ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کیلئے سندھ فوڈ اتھارٹی کے 5 رکنی وفد نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے ملاقات کی ہے۔

وفد کوپنجاب فوڈ اتھارٹی کے پیشہ وارنہ ، انتظامی امور اور قانون سازی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔تمام ونگز کے سر براہان کی جانب سے ادارے کے آپریشن، لیبارٹری تجزیے، ٹریننگ سکولز ،نیوٹریشن کلینک اور اویرنیس پروگرامز کے کام کے طریقہ کار پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں خوراک کے معیار کو بہترین بنانے کے لیے فوڈ اتھارٹی ایک مثالی ادارہ ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین، لائحہ عمل مکمل، جامع اور قابل تقلید ہیں۔ ڈاکٹر مہوش قلبانی نے مزید کہاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایک مکمل ادارہ ہے، بریفنگ سے تمام افعال اور امورمزید آسان ہوگئے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ آج وفدکو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے انتظامی امورپر بریفنگ دی گئی ہے جبکہ کل فیلڈ آپریشن کا طریقہ کار بتایا جائے گا۔

جمعہ کے روز سندھ فوڈ اتھارٹی افسران فیلڈ ٹیموں کے ساتھ دن گزاریں گے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے واضح کیا کہ معزز سپریم کورٹ اور وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق تمام صوبوں کی راہنمائی کر رہے ہیں۔ خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ملک بھر میں فوڈ اتھارٹیز کا فعال ہونا ناگزیر ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی تمام صوبوں میں فوڈ اتھارٹیز کے قیام میں مکمل تعاون کر رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں