ڈی آئی جی آپریشنز کا شفیق آباد فیروز پورہ میں تہرے قتل کے موقعہ واردات کا دورہ

ایس پی سٹی کو تمام شواہد کا سائنسی و فرانزک بنیادوں پر جائزہ لے کر اصل حقائق تک پہنچنے کی ہدایت

جمعہ 26 اپریل 2019 01:00

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نے شفیق آباد فیروز پورہ میں گھریلو جھگڑے کی وجہ سے ہونے والی تہرے قتل کے موقعہ واردات کا دورہ کیا۔ایس پی سٹی سید غضنفر علی، ڈی ایس پی شفیق آباد سرکل ، ایس ایچ اوشفیق آباد و دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نے ایس پی سٹی سید غضنفر علی کوواقعہ کی وجوہات کا تعین کر کے فوری رپورٹ پیش کرنے اور تمام شواہد کا سائنسی و فرانزک بنیادوں پر جائزہ لے کر اصل حقائق تک پہنچنے کی ہدایت کی ۔

یاد رہے کہ گذشتہ رات گئے ملزم اویس نے طیش میں آکر اپنے والد ریاض اور دو بہنوں سدرہ اور مریم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔بعد ازاں ملزم اویس نے مبینہ طورپر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔واقعہ میں ملزم اویس کا بھائی فرحان بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا تھا۔واردات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں