ڈی آئی جی آپریشنز نے 147 پولیس افسران وملازمین کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

جمعہ 26 اپریل 2019 01:00

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نی147 پولیس افسران وملازمین کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونے والوں میں03سب انسپکٹر ز،09اے ایس آئیز،10 ہیڈ کانسٹیبلز، 120 کانسٹیبلزاور 05 لیڈی کانسٹیبلز شامل ہیں۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق یہ تقرر و تبادلے اردل روم میں پولیس ملازمین کی ذاتی شنوائی کے بعدطے شدہ پالیسی کے تحت عمل میں لائے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تقرر و تبادلے کے خواہشمندپولیس ملازمین ہرہفتے کے دن باقاعدگی سے اردل روم میںڈی آئی جی آپریشنز محمد وقاص نذیر کے روبرو پیش ہو رہے ہیں۔ اردل روم کی04 دن کے اندرحسبِ منشاء تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے جاتے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ اردل روم میں ذاتی شنوائی کا مقصد تقرر و تبادلے کیلئے سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی ہے جس کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔ لہٰذا پولیس ملازمین کسی بھی جگہ تعیناتی کیلئے سفارشیں کروانے کی بجائے اردل روم میں اپنے مسائل سامنے لائیں۔گذشتہ اردل روم کی شنوائی کے نتیجہ میں مجموعی طور پر208 افسران و ملازمین کے تقرروتبادلے عمل میںلائے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں