ْپنجاب یونیورسٹی نے ایم اے / ایم ایس سی سالانہ امتحان کیلئے داخلہ فارم جمع کا شیڈول جاری کر دیا

جمعہ 26 اپریل 2019 01:00

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے / ایم ایس سی ، پارٹ۔I اور پارٹ۔II ،سپلیمنٹری امتحان2018ء میں کمپارٹمنٹ کے حامل طلبائو طالبات کیلئے ایم اے /ایم ایس سی ، پارٹ Iاور پارٹ II، سالانہ امتحان2019ء کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق، لیٹ کالج اور پرائیویٹ امیدواروں کے لیے،ایم اے /ایم ایس سی ، پارٹ Iاور پارٹ II، سالانہ امتحان2019ء کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ6-5-19ہے۔تفصیل پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں