قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش بارے شکو ک و شبہات ختم، ٹیم آج ڈھاکہ روانہ ہوگی،ترجمان پی سی بی

جمعہ 26 اپریل 2019 01:10

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے بارے میں شکو ک و شبہات ختم ٹیم آج جمعہ کی علی الصبح بنگلہ دیش کے دورے پر ڈھاکہ روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

ترجمان پی سی بی کے مطابق دورے کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 تین روزہ اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے ،قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی قیادت عمر ایمان کریں گے اور کاشف علی وائس کپتانی کے فرائض انجام دیں گے، محمد اشرف ٹیم کے ہیڈ کوچ جبکہ تیمور اعظم مینجر ہوں گے، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا پہلا تین روزہ میچ انتیس مئی اور دوسرا پانچ مئی سے کھیلا جائے گا ،قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف تین ایک روزہ میچز 10,، 12 اور 15 مئی کو کھیلے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں