ڈی جی پارلیمانی امور نے ڈپٹی سپیکر کو رکنیت معطلی کے رولز کی نشاندہی کی

جمعہ اپریل 16:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری اپنے اختیارات سے لاعلم تھے جس پر ڈی جی پارلیمانی امور نے ڈپٹی سپیکر کو رولز کی نشاندہی کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی پیر اشرف رسول کی جانب سے سخت جملوں کے استعمال پر ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری کو مشکل صورتحال کا سامنارہا ۔ڈی جی پارلیمانی امور پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک نے ڈپٹی سپیکر کو رکنیت معطلی کے اختیارات کی نشاندہی کی جس کے بعد ڈپٹی سپیکر نے رکنیت معطلی کے رولز پڑھ کر سنائے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments