منی لانڈرنگ ،جعلی اکائونٹس کیس میں 6ملزمان تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

جمعہ 26 اپریل 2019 18:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) ضلع کچہری کی عدالت نے جعلی اکائونٹس کے ذریعے 2کروڑ 35لاکھ 90ہزار روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ اور جعلی اکائونٹس کے کیس میں دلائل سننے کے بعد 6ملزمان کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا ۔

ایف ائی اے نے بنک افسر سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے بل اف انٹریز کے نام پر ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی ، گرفتار افراد نے نجی بنک کی 11برانچوں میں اکائونٹس کھول رکھے ہیں، ان اکائونٹس میں مختلف کمپنیوں کے نام پر پیسے ٹرانسفر کیے جاتے تھے ، ملزمان کے قبضے سے جعلی کمپنی لیٹر ہیڈ برآمد کر لیے ہیں، ملزمان سے جعلی مہریں، اور اکاونٹس کے جعلی کاغذات بھی برآمدگی کر لی ہے۔

استدعا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش اور برآمدگی کے لیے 9 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد 6 ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔ملزمان عدنان افضل خواجہ ، اعجازالرحمن ، عبدالقادر ، آصف الرحمن ، ایاز اور ملزم عمر 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں