حکومت آنے والے بجٹ میں ریٹیل مارکیٹوں کیلئے ریلیف دے‘ نعمان کبیر

آئندہ بجٹ تاجروں کی مشاورت اور زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر بنایا جائے ‘ چیئرمین پیاف

جمعہ 26 اپریل 2019 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) حکومت آنے والے بجٹ میں ریٹیل مارکیٹ سے وابستہ تاجروں کو ریلیف دے، غیر ضروری ٹیکسوں کو ختم کیا جائے، برآمدی خام مال پر درآمدی ڈیوٹی ختم کی جائے ،ون ونڈو سروس دی جائے تاکہ کاروباری افراد کا متعلقہ مسائل کے حل میں وقت کا ضیاع کم سے کم ہو،کاروبار کی نشونما کے لئے خوف و ہراس سے ہٹ کر تاجر دوست ماحول مہیا کیاجائے، بزنس کمیونٹی سے متعلقہ ایف بی آر معاملات کو احسن طریقے سے آپسی مشاورت سے حل کیا جائے،چھوٹے کاروبار اور کاٹیج انڈسٹری کو بلا سود اور آسان شرائط پر قرضے دیے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) میاں نعمان کبیر نے لاہورکی مارکیٹ برانڈرتھ روڈ بیڈن روڈ شاہ عالم و دیگر مارکیٹ سے آئے تاجروں اور صنعتکاروں کے مختلف گروپوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفود کی قیادت چودھری واجدعلی، ملک خالد گوجر، سید مختارشاہ ،طاہر منظور ، سجاد افضل و دیگرنے کرتے ہوئے چیئرمین پیاف کو مارکیٹس کے مسائل سے آگاہ کیا۔

چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر نے کہا کہ تمام بڑی چھوٹی مارکیٹس شدید کاروباری مندے کا شکار ہیں۔ غیر ضروری ٹیکسز کی وجہ سے چھوٹے دکاندار اورچھوٹے بزنس تباہ ہو گئے ہیں ۔جب کاروبار ہی نہیں رہے گا تو ٹیکس کہاں سے ملے گا۔ حکومت آئندہ بجٹ تاجروں کی مشاورت اور زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر بنائے۔موجودہ حالات میں پرچون کا کام کرنے والے مارکیٹس مشکلات سے دوچار ہیں۔

آئندہ بجٹ میں انھیں چھوٹ دی جائے۔نعمان کبیر نے کہا کہ کاروباری طبقہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔انکے مسائل حل ہونگے توصنعت و تجارت کا شعبہ پروان چڑھے گا تو ملک خوشحالی و ترقی کی شاہراہوں پر گامزن ہوگا۔انہوںنے کہاکہ حکومت آنے والے بجٹ میں صنعت کاروں اور تاجروں کو مطلوبہ سہولیات فراہم کرے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں