ورکرزویلفیئرسکولزمیں مزدوروں کے بچوں کو بہترین تعلیم فراہم کررہے ہیں‘سارہ اسلم

جمعہ 26 اپریل 2019 18:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) صوبائی سیکرٹری لیبرسارہ اسلم ورکرزویلفیئرسکولزمیں مزدوروں کے بچوں کو بہترین تعلیم فراہم کررہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے شاہدرہ میں ورکرز ویلفیئر گرلز ہائر سیکنڈری سکول کی تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ، ڈائریکٹر ایجوکیشن و دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سارہ اسلم نے پوزیشن ہولڈرز طالبات اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پرنسپل اور اساتذہ میں نقد انعامات وتعریفی اسناد تقسیم کیں۔صوبائی سیکرٹری لیبر سارہ اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں مزدوروں کے پچاس ہزار سے زائد بچوں کو مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کی سہولت فراہم کر رہے ہیں- آج اس سکول میں آکر انتہائی خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی کارکنان کے بچوں کو بہترین نظام تعلیم دینا محکمہ کی بنیادی ذمہ داری ہی- آئندہ بھی ورکرز ویلفیئر سکولوں میں پوزیشن ہولڈرز بچوں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی-

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں