میرا نیا گانا ’’تک لئے سو ہنیاں‘‘نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،وجیہہ منیر

میرے ریلیز ہونے والے گانوں کو جس طرح عوام میں مقبولیت حاصل ہوئی میرے لیے اعزاز کی بات ہے،گفتگو

جمعہ 26 اپریل 2019 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) میرا نیا ریلیز ہونے والا گانا ’’تک لئے سو ہنیاں‘‘نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ،یوٹیوب کے چینل ست رنگ پر ریلیز ہونے والے میرے اس گانے کو عوام نے بے حد پذیرائی دی اور عوام میں بے حد مقبول ہوا ،جس پر میرا گانا پسند کرنے والے سامعین نے میرے گیت پر لائک اور کمینٹ کر کے میری حوصلہ افزائی کی ہے جس پر میں اپنے عوام کی بے حد مشکور ہوں ،یہ بات ملک کی نامور گلوکارہ وجیہہ منیر نے اپنے نئے ریلیز ہونے والے گانے جو شیخوپورہ کے معروف سٹوڈیو چوہدری سٹوڈیو میں ریکارڈ کیا گیا کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ میرے ریلیز ہونے والے گانوں کو جس طرح عوام میں مقبولیت حاصل ہوئی میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اتنے قلیل وقت میں جس طرح سامعین نے میرے گانوں کو پسند کیا یہ ان کا میرے ساتھ محبت کا اظہار ہے ان کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے میں ہمیشہ نت نئے گانے گا کر ان کی خواہشات کی تکمیل کرتی رہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں