لاہور ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری پر گرائونڈ ہونے والے پائلٹ کی درخواست پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی جی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

جمعہ 26 اپریل 2019 20:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) لاہور ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری پر گرائونڈ ہونے والے پائلٹ کی درخواست پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی جی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے زریاب بشیر چیمہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ وہ طویل عرصے سے پی آئی اے میں پائلٹ کے طور پر کام کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا موقف ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس سے تعلیمی اسناد مانگی۔تعلیمی اسناد گم ہونے کی بنا پر وہ وہ اسناد سول ایوی ایشن اتھارٹی کو فراہم نہ کر سکا۔سولہ ایوی ایشن اتھارٹی نے اس کے فلائٹ ارانے پر پابندی لگاتے ہوئے گرائونڈ کر دیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اقدام کالعدم قرار دے ۔اس کو فلائٹ اڑانے کی اجازت دے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں