پیر معصوم نقوی کی زیر صدار ت جے یو پی نیازی کا اجلاس ،مولانا عبدالستار نیازی کی برسی 2 مئی کو منانے کا فیصلہ

جمعہ 26 اپریل 2019 21:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) جمعیت علما پاکستان نیازی کے زیر اہتمام تحریک پاکستان اور تحریک ختم نبوت کے رہنما مولانا عبدالستار خان نیازی رحمتہ اللہ علیہ کی 18 ویں برسی اور سالانہ عرس مبارک 2۔ مئی کو منایا جائے گا۔ یہ فیصلہ جے یو پی نیازی کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں پیر معین الدین کوریجہ،ڈاکٹر امجد حسین چشتی ،پیر شفاعت رسول نوری،صاحبزادہ سید عقیل حیدر شاہ، پیر اختر رسول قادری،صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی،محمد امیر سلطان چشتی،محمد شفیق بٹ،حسن منصور شیخ ،قاری شبیر قادری،بابامحمد اسلم حیدری،رانا زمان جوئیہ،محمد حمزہ ندیم،جاوید علی بھٹی،رانا عدنان جوئیہ،حافظ عثمان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں دوسری جماعتوں سے رابطوں کی ذمہ داری پیر امیر سلطان چشتی کو دی گئی اور بابا محمد اسلم حیدری کو چیئرمین انتظامی امور کمیٹی مقرر کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں