اب بھی عالم اسلام متحد نہ ہوا تو خمیازہ آئندہ نسلوں کو بھگتنا پڑے گا: حافظ عبدالغفار روپڑی

امت مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ،ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر ہی اہل کفار کو منہ توڑ جواب دیا جا سکتا ہے، امیر جماعت اہل حدیث پاکستان

جمعہ 26 اپریل 2019 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) امت مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے ۔ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر ہی اہل کفار کو منہ توڑ جواب دیا جا سکتا ہے۔ حقوق انسانیت کے نام نہاد علمبردار کشمیریوں اور فلسطینیوں پر ہونیوالی بربریت پر کیوں خاموش ہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے گذشتہ روز جامعہ دارالقدس چوک دالگراں لاہور میں خطبہ جمعہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ امریکہ کا پالتو ادارہ بن چکا ہے۔ اب بھی عالم اسلام متحد نہ ہوا تو خمیازہ آئندہ نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے۔ امن اور انسانیت کے علمبردار ممالک اور این جی اوز کی اسرائیلی مظالم پر زبان کیوں بند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایٹمی پاکستان سمیت مسلم ممالک کو امریکی ناراضگی کی پرواہ کیے بغیر مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے میدان عمل میں آناہو گا۔

دریں اثنا گفتگو کرتے ہوئے حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ ملک میں جاری معاشی بحران سے عوام کو نجات دلانے کیلئے حکمران سنجیدگی سے اقدامات کریں۔ انتخابات سے قبل بلند و بانگ دعوے کرنے والے عوام کے منہ روٹی کا آخری نوالہ چھیننے کے درپے ہیں۔ اگر حکومت نے عوام کش پالیسیوں کا سلسلہ یونہی جاری رکھا تو بہت جلد ’’عوامی سونامی‘‘ حکومت اور اس کے حواریوں کو لے ڈوبے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں