امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو شاندار ٹیم بنانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں: ذکر

اللہ مجاہد جب تک عدالتی،معاشی اور سیاسی نظام کو قرآن و سنت کے مطابق نہیں بنایا جاتاتبدیلی نہیں آسکتی،ملک و قوم کے مسائل کا حل صرف جماعت ا سلامی کی محب وطن اور دیانتدار قیادت ہی حل کر سکتی ہے ، امیر جماعت اسلامی پاکستان

جمعہ 26 اپریل 2019 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو مرکزی مجلس شوری کے مشورے سے امیر العظیم کو جماعت اسلامی پاکستان کا سیکرٹری جنرل اور لیاقت بلوچ، اسد اللہ بھٹو، ڈاکٹر فرید پراچہ، راشد نسیم، میاں محمد اسلم، پروفیسر محمد ابراہیم خان، عبد الغفارعزیز اور ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی کو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان مقرر کر دیا ہے جبکہ تمام نو منتخب عہدیداران نے اپنی نئے ذمہ د اریوں کا حلف اُٹھا لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کو بہترین اور شاندار ، صالحیت اور صلاحیتوں سے مال مالا عوام کا درد سینے میں رکھنے والی ٹیم بنانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نئی بننے والی جماعت اسلامی پاکستان کی ٹیم کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک و قوم کے مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی کی محب وطن اور دیانتدار قیادت ہی حل کر سکتی ہے ۔جب تک عدالتی،معاشی اور سیاسی نظام کو قرآن و سنت کے مطابق نہیں بنایا جاتا، تبدیلی نہیں آسکتی۔موجودہ حکمرانوں کے ایسی کوئی صلاحیت نہیں جس سے وہ ملک و قوم کو درپیش مسائل حل کرسکیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں