خ*حضرت خدیجہ پیغمبر اکرم کی غمگسار بیوی ، محسنہ اسلام تھیں: فائزہ نقوی

اتوار 19 مئی 2019 21:16

Oلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) جمعیت علمائے پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ فائزہ نقوی نے سیدہ خدیجة الکبریٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غمگسار بیوی حضرت خدیجة الکبریٰ محسنہ اسلام ہیں،جنہوں نے اپنی ساری دولت اسلام پر خرچ کی۔ خدیجہ الکبریٰ کی زندگی میں پیغمبر اکرم نے کوئی دوسری شادی نہ کی اوراللہ تعالیٰ نے پیغمبر گرامی قدر کی نسل کو انہیں سے ہونے والی اولاد سے چلایا ۔

وہ رسول اللہ پر سب سے پہلے ایمان لانے والی اور ان کا زندگی بھر ساتھ نبھانے والی تھیں۔ جنہیں خاتون جنت فاطمہ الزہرہ سلام اللہ علیہا کی والدہ ہونے کے اعزاز بھی حاصل ہے۔اسی پر کفار کے خاتم الانبیا کو دم کٹا کہنے کے طعنوں کو رد کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے سورہ الکوثر نازل فرما کر اعلان فرمادیا کہ ابتر سید المرسلین حضرت محمد مصطفی کا دشمن ہی رہے گا اور وہ ثابت ہوا کہ رسول اللہ کی بیٹی فاطمہ الزہرا کی اولاد سادات پوری د نیا میں موجودہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ان کے دشمنوں کا کہیںنام و نشان نہیں۔فائزہ نقوی نے کہا کہ کہ خواتین سیرت خدیجہ الکبریٰ عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو آسان بنا سکتی ہیں۔کہ انہیں کس طرح ہر حالت میں شوہر کے لئے راحت و سکون اور ساتھی کا کردار ادا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں