ق*تبدیلی کا جن مہنگائی کی شکل اختیار کر کے غربیوں کو نگل رہاہے ، ذکر اللہ مجاہد

/قرض میں ڈوبی قوم کو بجلی ، گیس ، پٹرول سمیت دیگر اشیاء پر ٹیکسزکے ذریعے لوٹا جا رہا ہے ،امیر جماعت اسلامی لاہور

اتوار 19 مئی 2019 21:16

ھ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے قوم کو سہانے خواب دیکھا کر دھوکہ دیا ہے ۔ تبدیلی کا جن مہنگائی کی شکل اختیار کر کے غریبوں کو نگل رہا ہے ۔قرض میں ڈوبی قوم کو بجلی ، گیس ، پٹرول سمیت دیگر اشیاء پر ٹیکسزکے ذریعے لوٹا جا رہا ہے جس کی جماعت اسلامی بھرپور مذمت کرتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی رہنمائوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سفید پوش اور غریب عوام مہنگائی کے اس طوفان میں پس کر رہ گئے ہیں لیکن موجودہ حکمران پچھلی حکومتوں کا رونا رو کر عوام کو جھوٹی طفل تسلیاں دینے پر لگے ہوئے ہیں جبکہ عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے عملی اقدامات دور دور تک کہیں نظر نہیں آ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکامی کا مظاہر کررہی ہے جس کی وجہ سے عوام میں مایوسی پھیل چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مدینہ جیسی ریاست بنا نے کے دعویداروں نے ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کا غلا م بنا دیا ہے ۔ڈالرروزانہ کی بنیاد پر مہنگا ہو رہا ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں اورماہ رمضان المبارک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو جبکہ مہنگائی کا ایک اور بم عوام پر گرانے کیلئے گیس مزید 47 فیصد مہنگی کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔

ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی ملک کو تمام بحرانوں اور مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے ۔ قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے تاکہ ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنا یا جا سکے جس میں امیر اور غریب کیلئے یکساں قوانین اور حقوق حاصل ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں