سعودی عرب ایمانی مراکز کا محافظ ، کسی کو دہشت گردی کی اجازت نہیں دیں گی: ڈاکٹر عبدالغفور راشد

اتوار 19 مئی 2019 22:10

ّلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) تحفظ حرمین شریفین کونسل کے چیئرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب امت مسلمہ کے ایمانی مراکز مکہ اور مدینہ کا محافظ ملک ہے، اس پر دہشت گردانہ حملے امت پر حملے تصورکئے جائیں گے۔ حوثی باغی اور ان کے سرپرست یاد رکھیں، انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

ہر مسلمان خادم الحرمین شریفین کے ساتھ ہے۔ سعودی تیل کی تنصیبات پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملوں کے ذریعے دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔کسی بھی دہشت گرد گروہ یا ملک کو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ ارض حرمین کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھے۔

(جاری ہے)

مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب میںانہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی فوج اور عوام خادم الحرمین الشریفین کے تحفظ کے لیے تیار ہیں ۔

ہمارا رشتہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے ایمان اوراسلام کا ہے۔کعبة اللہ اور مسجد نبوی پر ہم اپنی جان کے نذرانے پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یمن کے حوثی سے بغاوت پر اترآئے ہیں اور اور امت مسلمہ میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں لیکن انشاء اللہ ان ی تمام سازشیں ناکام ہوںگی۔امت واحدہ متحد ہے اور کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں