s تبدیلی کے خواب مہنگائی کے عذاب میں بدل گئے ہیں،حامد رضا

ڑ*حکومت نئے بجٹ میں عوام کو بڑا ریلیف دے کر خود کو مشکلات سے نکال سکتی ہے غیر ملکی قرضے عوام نہیں حکام پر خرچ ہوتے ہیں، عالمی طاقتیں پاکستان کو ناکام ریاست بنانا چاہتی ہیں د*حکومت اور اپوزیشن مل کر غیر ملکی پاکستان دشمن سازشوں کی مزاحمت کریں

اتوار 19 مئی 2019 22:10

q لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ تبدیلی کے خواب مہنگائی کے عذاب میں بدل گئے ہیں۔ حکومت نئے بجٹ میں عوام کو بڑا ریلیف دے کر خود کو مشکلات سے نکال سکتی ہے۔ غیر ملکی قرضے عوام نہیں حکام پر خرچ ہوتے ہیں۔ عالمی طاقتیں پاکستان کو ناکام ریاست بنانا چاہتی ہیں۔

حکومت اور اپوزیشن مل کر غیر ملکی پاکستان دشمن سازشوں کی مزاحمت کریں۔ ملک مہنگائی کے سونامی کی زد میں ہے۔ حکومت نے اپنی نااہلی کا سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے۔ غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ رمضان رحمت، بخشش اور اللہ کا قرب حاصل کرنے کا مہینہ ہے۔ روزہ ایثار، قربانی، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ رمضان نیکیوں کا موسم بہار ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ رضویہ میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو بازیچہ اطفال بنا دیا ہے۔ تقوی اور روزہ لازم و ملزوم ہیں۔ رمضان میں نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ رمضان کو احکام الہی کی پیروی کرتے گزارا جائے۔ رمضان میں جہنم کے دروازے بند اور جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا مغفرت اور تیسرا دوزخ کی آگ سے نجات کا عشرہ ہے۔ حکومت رمضان میں مہنگائی روکنے کے لئے موثر اقدامات کرے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں