[لاہور ، مختلف مکاتب فکر کے رہنمائوں کی ممتاز ادیب مقصود چغتائی کو ان کی کتاب قلم کا مزدور کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد

اتوار 19 مئی 2019 22:30

*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جہانگیر اے جوجہ ، ماہر تعلیم اور سابق فیکلٹی ممبر گورنمنٹ کالج سمن آباد ڈاکٹر فائزہ شجاع، مرزا طارق افتخار ، ممتاز شاعر اعجاز اللہ انور نے ایک مشترکہ بیان میںممتاز ادیب مقصود چغتائی کو ان کی کتاب قلم کا مزدور کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ممتاز شاعرہ چیف ایگزیکٹو جگنو انٹرنیشنل ایم زیڈ کنول ، سیکرٹری پاکستان رائڈرز گلڈ پنجاب پیدار سرمدی چیئرمین بزم وارث شاہ پروفیسر نذر بھنڈر ، فیصل درانی ، علامہ عبدالستار عاصم ، محمد فاروق چوہان، پروفیسر فاروق عزمی، ممتاز مزدور لیڈر ملک پرویز ربانی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ آخر میں اعلان کیا گیا کہ 20مئی (سوموار) سہ پہر 5 بجے پاکستان رائڈرز گلڈ پنجاب میں ممتاز مصنف جاوید راہی کی کتاب ’’ جیل کہانیاں‘‘ کی تقریب پذیرائی منعقد ہو گی اور حاضرین کو افطاری کروائی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں