چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ کاشاد باغ رمضان بازار کا دورہ ،اشیاء کے معیار اور سرکاری نرخوںکے مطابق فروخت کا جائزہ لیا

صوبہ بھر میں رمضان بازاروں ، فیئرپرائس شاپس کی تعداد میں اضافہ ،سبسڈی کی رقم بھی برھائی گئی ہے ‘ میڈیا سے گفتگو

پیر 20 مئی 2019 14:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے شاد باغ رمضان بازار کا تفصیلی دورہ کر کے اشیائے خوردونوش ، پھلوں اور سبزیوں کے معیار اور سرکاری نرخوںکے مطابق فروخت کا جائزہ لیا ۔مسرت چیمہ نے خریداری کیلئے آنے والوںسے بھی اشیاء کے معیار اور قیمتوںکے حولے سے آگاہی حاصل کی ۔

انتظامیہ کی جانب سے رمضان بازار میں آنیوالے صارفین کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ۔ مسرت چیمہ نے ہدایت کی کہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے سٹالز منسوخ کئے جائیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے نہ صرف گزشتہ سالوں کے مقابلے میں رمضان بازاروں اور فیئر پرائس شاپس کی تعداد میں اضافہ کیا ہے بلکہ سبسڈی کی رقم بھی بڑھائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں آنے والے صارفین نے اشیاء کے معیار اور نرخوںپر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ رمضان بازاروں میں تمام اشیاء مقررہ نرخوں پر فروخت ہو رہی ہے ۔اوپن مارکیٹوں میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ متحرک ہے اور انہیں بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں۔ حکومت گراںفروشوں کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دے گی اور ان کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں