گاڑیوں میں ایئر سیفٹی بیگ نصب کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 20 مئی 2019 14:54

گاڑیوں میں ایئر سیفٹی بیگ نصب کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) گاڑیوں میں ایئر سیفٹی بیگ نصب کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن مین کہا گیا ہے کہ اکثر گاڑیوں میں سیفٹی ایئر بیگ نہیں ہوتے، ایئر بیگ نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات کے دوران اموات واقعہ ہوتی ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام آٹو موبائل کمپنیاں سیٹ بیلٹ کے ساتھ سیفٹی ایئر بیگ بھی گاڑیوں میں نصب کریں،حکومت تمام آٹو موبائل کمپنیوں کو پابند کرے کہ گاڑیوں میں سیفٹی ایئر بیگ لازمی لگائے جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں