وزیر اعلی شکایت سیل کے دائرہ کار کو وسیع کیا جا رہا ہے، ملک اسد علی کھوکھر

وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات اور راہنمائی کے مطابق عوام کو ریلیف دے رہے،شکایت کے ازالہ کے طریقہ کار کو آسان اور موثر بنایا دیا گیا،وزیر اعلی شکایات سیل کے چیئرمین کی پریس کانفرنس

پیر 20 مئی 2019 22:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) وزیراعلی شکایت سیل کے چیئرمین ملک اسد علی کھوکھر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل اور شکایات کے فوری ازالہ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں شکایت سیل کے دائرہ کار کو پنجاب کے تمام اضلاع تک پھیلایا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے ڈی جی پی آر میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین شکایت سیل نے صحافیوں کو بتایا کہ شکایت سیل کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے تاکہ عوام کو فوری اور تیزترین انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے - انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار شکایات سیل کی براہ راست نگرانی کرتے ہیں- ملک اسد کھوکھر نے بتایا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں ذیلی شکایات سیل قائم کیے جارہے ہیں جس کا دفتر متعلقہ ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوگا اس سلسلے میں گوجرانوالہ میں پہلا ضلعی شکایات سیل قائم کردیا گیا ہے جو پوری تندہی کے ساتھ عوامی شکایات سن کر ان کے فوری حل کے لیے اقدامات کر رہا ہے - انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی شکایت سیل میں موصول ہونے والی زیادہ تر شکایات کا تعلق محکمہ پولیس محکمہ مال صحت تعلیم اورواسا سے ہوتا ہی- انہوں نے مزید بتایا کہ عام نوعیت کی درخواستوں پر ایک ہفتے کے اندر اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے جبکہ محکمانہ کاروائی کے لیے پندرہ دن سے ایک ماہ تک فیصلہ کردیا جاتا ہی- انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی شکایات سیل میں دسمبر سے رواں ماہ تک تقریبا 24 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن پر تقریبا ستر فیصد شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہی- وزیر اعلی شکایت سیل کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے ملک اسد کھوکھر نے بتایا کہ شکایات سیل میں موصول ہونے والی ہائی پروفائل کیسز کی درخواستیں وزیراعلی انسپکشن ٹیم اور محکمہ اینٹی کرپشن کو بھجوا دی جاتی ہیں- انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب کے تقریبا ستر فیصد محکموں میں عوامی شکایات کو دور کرنے کے لئے فوکل پرسن بنائے جارہے ہیں - انہوں نے بتایا کہ جعلسازوں دھوکہ بازوں اور قبضہ مافیہ کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے بالخصوص قبضہ مافیہ سے ترجیحی بنیادوں پرریکوریاں بھی کی جارہی ہیں- ملک اسد کھوکھر نے بتایا کہ شکایات سیل میں آنے والے تمام سائلین کی عزت نفس کا پورا خیال رکھا جاتا ہے اور انہیں مکمل پروٹوکول دیا جاتا ہی- ملک اسد کھوکھر نے کہا کہ پنجاب میں اعلی افسران اور تمام بیوروکریسی شکایات سیل کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں