محکمہ صنعت و تجارت کی رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ

رمضان بازاروں میں صارفین کا رش اس بات کی گواہی ہے کہ عوام کو اِن بازاروں سے بے حد ریلیف مل رہا ہے، میاں اسلم اقبال

پیر 20 مئی 2019 22:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) محکمہ صنعت و تجارت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ رمضان بازار مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں قائم 309رمضان بازاروں میں اب تک 10کلوآٹے کی4271967تھیلے فراہم کئے گئے ہیں جن میں سے 290روپے فی تھیلہ کے حساب سے 3199174تھیلے فروخت ہوچکے ہیں۔اسی طرح 7608076کلوگرام چینی کا سٹاک ملوں سے اٹھایاگیا جس میں سے 55روپے فی کلو کے حساب سے 5225070کلوگرام چینی رمضان بازاروں میں فروخت ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق19مئی کو رمضان بازاروں میں 90871کلوگرام مرغی کا گوشت فروخت ہوا جس کی قیمت رمضان بازاروں میں 223روپے فی کلوگرام جبکہ اوپن مارکیٹ میں 233روپے فی کلوگرام تھی جبکہ انڈے کھلی مارکیٹ میں 77روپے فی درجن اور رمضان بازاروں میں 72روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہوئے۔

(جاری ہے)

رمضان بازاروں میں قائم ایگریکلچر فیئرپرائس شاپس پر پیاز23روپے فی کلو، ٹماٹر 21روپے ، ایرانی کھجور 188روپے ، دال چنا 93روپے، بیسن 96روپے، چاول106روپے اور لیمن دیسی 149روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوا جبکہ آلو، بھنڈی، کریلا، کدو، دال مسور، دال ماش، مسورہول، سفید چنا، کیلا، سیب ، لہسن اور ادرک ہول سیل ریٹ پر فروخت ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کیلئے 1124مجسٹریٹس فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور ان مجسٹریٹس نے 19مئی کو 5662انسپکشنز کیں۔ اوور چارجنگ،ذخیرہ اندوزی اور دیگر خلاف ورزیوں پر1902300روپے جرمانہ عائد کیا۔ 67مقدمات درج ہوئے اور65افراد کو گرفتار کیاگیا۔ ناپ تول کے پیمانوں کی چیکنگ کیلئی2243انسپکشنز کی گئیں اور 65خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن کے خلاف کارروائی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق19مئی کو صوبے بھر میں لگائے گئے 1875دسترخوانوں سی122670روزہ دار مستفید ہوئے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نیکہا ہے کہ رمضان بازاروںمیں عوام کو چینی ، سبزیاں ،آٹا، چاول اور دالیں کم قیمت پر مل رہی ہیںاور حکومت کمزور طبقات کو ریلیف کی فراہمی کے لیے اربوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں صارفین کا رش اس بات کی گواہی ہے کہ عوام کو اِن بازاروں سے بے حد ریلیف مل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں