انویسٹی گیشن پولیس لاہور نے قتل اور چوری کے مقدمات ملوث ملزمان سمیت مختلف مقدمات میں اشتہاری 8 ملزمان کو گرفتارکر لیا

پیر 20 مئی 2019 23:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) لاہورانویسٹی گیشن پولیس کاہنہ ،،نشتر کالونی اورمصطفی ٹائون نے کاروائی کرتے ہوئے بہنوئی کا قتل کرنے ،چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ سمیت مختلف مقدمات میںمطلوب اشتہاری8ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید کی واضح ہدایات کے تحت لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ افرا د کی سرکوبی اور ان کی گرفتاری کے لیے دن رات سر گرم عمل ہیں۔

انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ کے سب انسپکٹر سیف اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف جگہوں پر ریڈز اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے چند ماہ قبل غیرت کے نام پراپنے بہنوئی تصور کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے دو بھائیوںصابر اور باقر کو گرفتار کر لیاہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ چند سال قبل تصور نے ان کی بہن سے ہماری مرضی کے خلاف شادی کی تھی جس کا ان کو رنج تھاجس کی بناء پر بہنوئی تصور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

اسی طرح انچارج انویسٹی گیشن نشتر کالونی خضر حیات واہلہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چوری کی وارداتوں میں ملوث شانی چورگینگ کے سرغنہ سلمان محبوب عرف شانی اور اس کے ساتھی عابد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سی2 لاکھ روپے نقدی، موبائل فونز، لیپ ٹاپ، دیگر قیمتی اشیاء اورناجائز آتشیں اسلحہ برآمدکرلیا۔۔علاوہ ازیں انچارج انویسٹی گیشن مصطفی ٹائون نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چوری ،فراڈ اور دھوکہ دہی کے مقدمات میں مطلوب 2 عورتوںسمیت4 اشتہاری ملزمان گلناز بی بی، رقیہ، شیخ مسعود اور محمد عرفان کو گرفتار کرلیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں